6 جون 2019 - 16:51
قطر کے محاصرے کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے

قطر کے وزیر اعظم نے 4 عرب ممالک کی طرف سے قطر کے ظالمانہ محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اپنے اصولوں پر باقی ہے قطر کے محاصرے کے بحران کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن آل خلیفہ نے 4 عرب ممالک کی طرف سے قطر کے ظالمانہ محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اپنے اصولوں پر باقی ہے قطر کے محاصرے کے بحران کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے۔ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے خلیج فارس کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے قطر کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات منطقع اور اس کی بری، بحری اور فضائی سرحدی بند کردی ہیں۔

.......

/169